شریانی پھیلاو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation خانۂ تلاش میں جائیں
شریانی پھیلائو
مترادفاینیوریزم
دماغ کی شریان میں پھیلائو کی انجیوگرافی۔ شریانی پھیلائو تصویر کے بیچ میں ایک بڑا ابھار ہے۔
اختصاصعروقی سرجری
علاماتکوئی نہیں، سر میں درد، پیٹ میں درد، کمر کا درد، دوران خون میں جھٹکا[1]
عمومی حملہبڑی عمر[2]
خطرہ عنصرخاندانی تاریخ، ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول، سگریٹ نوشی، شریان کی چوٹ[1]
تشخیصی طریقہطبی عکس کشی[1]
علاجطرز زندگی میں تبدیلی، سرجری[1]
تعدددماغ ~4فیصد,[3] شہ رگ ~ 2.5فیصد[4]

شریانی پھیلائو یا اینیوریزم ایک غبارے جیسا ابھار ہے، جو عام طور پر، کسی شریان میں ہو جاتا ہے۔ [5] ابتدائی طور پراکثر اس کی کوئی علامات نہیں ہوتیں۔ [1] جب علامات ظاہر ہوتی ہیں، تو ان کا انحصار شریانی پھیلائو کے مقام پر ہوتا ہے اور ان علامات میں سر درد ، پیٹ میں درد ، کمر میں درد ، اور دوران خون کا جھٹکا شامل ہو سکتا ہے۔ [1] پیچیدگیوں میں خون جمنے سے لوتھڑوں کی تشکیل یا ابھار کا پھٹنا شامل ہوسکتا ہے۔ [2]

خطرے کے عوامل میں خاندانی تاریخ ، بلند فشار خون ، ہائی کولیسٹرول ، تمباکو نوشی، اور خون کی نالی کی چوٹ شامل ہیں۔ [1] اگرچہ کوئی بھی شریان متاثر ہو سکتی ہے، لیکن وہ عام طور پر شہ رگ (اے اے) میں زیادہ امکان ہوتا ہے۔ [2] دیگر اقسام میں دماغی ، پوپلائٹل شریان ، میسینٹرک شریان ، کورونری شریان ، اور سپلینک شریان کا پھیلائو شامل ہیں۔ [1] [2] تشخیص طبی امیجنگ پر مبنی ہوتی ہے۔ [1]

اس بیماری کے انتظام میں طرز زندگی میں تبدیلی اور سرجری شامل ہوسکتی ہے۔ [1] سرجری کی سفارش کا انحصار زیربحث شریان پر ہوتا ہے۔ [2] AAAs میں عام طور پر 5 سینٹی میٹر سے بڑے ابھار کی مرمت کی سفارش کی جاتی ہے، جب کہ دماغی اینیوریزم کی مرمت اس صورت میں کی جاتی یے اگر وہ 7 ملی میٹر یا اس سے بڑے سائز کے ہوں یا وہ میں بچھلے حصے کی گردش میں شامل ہو۔ [4] [3] بازوؤں میں موجود شریانی پھیلائو کو عام طور پر دریافت ہوتے ہی ٹھیک کر دیا جاتا ہے جبکہ ٹانگوں میںاگر وہ نامل سائز سے دو گنا ہوں تو ان کی مرمت کی جاتی ہے۔ [2]

دماغی انیوریزم تقریباً 4فیصد لوگوں کو جبکہ شہ رگ میں پھیلائو تقریباً 2.5فیصد لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔ [4] [3] بوڑھے لوگ زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ [2] قدیم مصری اور ہندوستانی تحریروں میں جن چیزوں کو انیوریزم سمجھا جاتا تھا اس کی تفصیل موجود ہے۔ [6] یہ لفظ یونانی سے ہے : ἀνεύρυσμα ، aneurysma ، جس کا مطلب ہے "چوڑا"۔ [7]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ "What is an Aneurysm?"۔ www.heart.org (بزبان انگریزی)۔ 22 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 فروری 2021 
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج "Aneurysms of Arteries in the Arms, Legs, Heart, and Brain - Heart and Blood Vessel Disorders"۔ Merck Manuals Consumer Version (بزبان انگریزی)۔ 01 مارچ 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 فروری 2021 
  3. ^ ا ب پ "Brain Aneurysms - Neurologic Disorders"۔ Merck Manuals Professional Edition (بزبان انگریزی)۔ 06 مئی 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 فروری 2021 
  4. ^ ا ب پ "Abdominal Aortic Aneurysms (AAA) - Cardiovascular Disorders"۔ Merck Manuals Professional Edition (بزبان انگریزی)۔ 07 مارچ 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 فروری 2021 
  5. "Aneurysms"۔ Society of NeuroInterventional Surgery۔ 25 فروری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 فروری 2021 
  6. Natzi Sakalihasan، Helena Kuivaniemi، Jean-Baptiste Michel (2008)۔ Aortic (بزبان انگریزی)۔ Editions du CEFAL۔ صفحہ: 23۔ ISBN 978-2-87456-061-3۔ 05 جون 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 فروری 2021 
  7. J. R. Bhardwaj (2011)۔ Boyd’s Pathology (بزبان انگریزی)۔ Wolters kluwer india Pvt Ltd۔ صفحہ: 578۔ ISBN 978-81-8473-511-6۔ 05 جون 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 فروری 2021