درد گردہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation خانۂ تلاش میں جائیں


یہ درد گردے میں پتھری کی موجودگی اور اس کے مثانے کی جانب حرکت سے شروع ہوتا ہے۔ اگر پتھری ایک جگہ مقیم رہے تو عام طور پر درد نہیں ہوتا۔ پتھری پیشاب کی باریک نالیوں میں سے گزرنے کی کوشش کرتی ہے تو نالی کے سکڑنے اور پتھری کی خراش سے شدید درد ہوتا ہے۔ اس صورت میں مریض کو ہسپتال لے جانا چاہیے۔ درد کم کرنے کے لیے اکثر افیون کا ٹیکا لگاتے ہیں۔ جس کو مارفیا کہتے ہیں۔ اگر پتھری ہے تو علاج آپریشن سے ہوتا ہے۔ اگر کسی اور وجہ سے ہوا ہے تو پنسلین دی جاتی ہے۔ گردوں میں تکلیف شروع ہو تو مریض کو پانی کثرت سے پینے کی عادت ڈالنی چاہیے۔ کبھی کبھی تب دق اور سرطان سے بھی گردوں میں تکلیف پیدا ہو جاتی ہے۔ گردے کا درد پیشاب کے نالیوں میں زخم ہونے سے بھی ہوتا ہے